کیلیفورنیا : امریکی یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس سے بجلی کے استعمال میں کمی کی جا سکے گی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں توانائی کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر تحقیق کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں سائنسدانوں نے اب مختلف رنگوں پر مشتمل ایک نیا پینٹ ڈیزائن کیا ہے جو بجلی کے بل میں کمی لاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کیلیفورنیا کی نجی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نیا پینٹ ڈیزائن کیا ہے جو ایئر کنڈیشنرز اور ہیٹر پر بڑھتے ہوئے انحصار کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، یہ پینٹ اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ بجلی کے بلوں اور اخراج کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے۔
یہ پینٹ سورج سے آنے والی مڈ انفراریڈ روشنی کا 80 فیصد تک منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو روایتی رنگین پینٹ سے 10 گنا زیادہ منعکس کرتا ہے۔
مڈ انفراریڈ روشنی عام طور پر عمارت کی سطحوں پر گرمی کے طور پر جذب ہوتی ہے، اگر اس پینٹ کو کسی عمارت کے باہر استعمال کیاجاتا ہے تو یہ پینٹ گرمی کو باہر رکھتا ہے، تاہم اسے اندر سے گرمی رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس طرح پینٹ کے ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ یہ سال بھر توانائی کی بچت کا حل فراہم کرتا ہے جسے مختلف موسموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xwi8jQA
No comments:
Post a Comment