شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لباس کی مناسبت سے ایموجیز بنائیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ زباب رانا ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں (شازما) کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف(ذیشان)، سحر افضل (نازیہ)، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔
ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ پیر سے جمعے کی رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gV3bFWu
No comments:
Post a Comment