شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی ساحل سمندر پر سیرو تفریح کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر منیب بٹ کے ساتھ ساحل کے کنارے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ایمن خان نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہے جبکہ منیب بٹ بھی سیاہ اور وائٹ ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ جینز میں ملبوس ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجیز بنائیں۔
ایمن خان نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ آمنہ الیاس نے ایمن اور منیب کو اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔
واضح رہے کہ ایمن اور منیب بٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی دو بیٹیاں امل اور میرال منیب ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PdxREyV
No comments:
Post a Comment