آسان کاروبار اسکیم سے بلاسود قرض حاصل کرنے کا آسان طریقہ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 18 January 2025

آسان کاروبار اسکیم سے بلاسود قرض حاصل کرنے کا آسان طریقہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے بھر میں ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کاروباری، روزگار کی تخلیق اور برآمدات میں معاونت کے ذریعے معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

آسان کاروبار لون اسکیم کا بنیادی مقصد اسٹارٹ اپ کے لیے فنڈز فراہم کرنا اور موجودہ کاروبار کو ان کی توسیع میں مدد دینا ہے۔

آسان کاروبار لون اسکیم کی اہلیت کا معیار

چھوٹے کاروباری ادارے جن کی سالانہ سیل 150 ملین تک ہے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے جن کی سالانہ فروخت 150 ملین سے 800 ملین کے درمیان ہے، توسیع کے لیے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

25 سے 55 سال کی عمر کے لوگ قرض حاصل کرنے کے لیے اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ صاف ستھری کریڈٹ ہسٹری کے ساتھ ایف بی آر ٹیکس فائلرز ہوں۔

ان کے پاس درست شناختی کارڈ اور این ٹی این ہونا ضروری ہے اور موجودہ کاروبار کی جگہ کے مالک/کرائے پر ہیں۔

قرض کی مکمل تفصیلات

درخواست دہندگان کو قرض دینے کے دو درجے ہیں، ایک کے تحت 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان کا قرضہ بلاسود پر پانچ سال تک کی سیکیورٹی مدت کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔

دوسرا 0 فیصد شرح پر 6 سے 30 ملین روپے کا قرضہ پانچ سال تک فراہم کیا جائے گا۔

آسان کاروبار لون پروسیسنگ فیس

درخواست دہندگان کے لیے فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دوسرے درجے کے لیے درخواست دہندگان کے لیے یہ فیس ہزار روپے ہے، اسٹارٹ اپس کاروبار کے لیے گریس پیریڈ 6 ماہ تک اور موجودہ کاروبار کے لیے تین ماہ تک ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/j1BICE2

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();